حیدرآباد ۔14۔مارچ (اعتماد نیوز)صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن
پارلیمنٹ حیدرآباد بیر سٹر اسد الدین اویسی 17مارچ کو لکھنؤ سے اپنے دورہ
اترپردیش کا آغاز کرینگے۔ جہاں آپ مجلس اتحاد المسلمین کے سرگرم کارکان و
قائدین سے ملاقات کرینگے۔ مقامی مجلسی لیڈر حامد سنجری نے بتایا کہ یہاں
ایک جلسہ کے لئے ریاستی حکومت سے اجازت بھی طلب کی گئی ۔ اجازت ملنے کی
صورت میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا۔
جبکہ اس کے دوسرے دن یعنی 18مارچ
بروز جمعہ کو صدر مجلس اتر پردیش کے تاریخی اہمیت کا حامل علاقہ اعظم گڑھ
کا دورہ کرینگے۔ یہاں کے سنجر پور میں صدر مجلس مقامی لیڈر اور کارکنان کے
ساتھ بات چیت کرینگے۔پھر وہاں سے مدرسہ عربیہ بیت العلوم جائینگے ۔ جہاں
آپ علماء کے ساتھ ملاقات کرینگے اور نماز جمعہ ادا کرینگے۔صدر مجلس کے دورہ
کی مزید معلومات کے لئے حامد سنجری مجلسی لیڈر سے 9450810003 0پر ربط کیا
جا سکتا ہے۔